کراچی میں 8 سیکنڈ میں کیش وین لٹ گئی ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے لے گئے
مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مار دیں
RAWALPINDI:
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک بار پھرمسلح ملزمان نے باآسانی کیش وین لوٹ لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کردیا۔
مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور آناً فاناً فرار ہو گئے ، پولیس حکام کے مطابق کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔
جمعے کی شب نارتھ ناظم آباد تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک بی واقع نجی بینک میں ایس اوایس نامی پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے گارڈز رقم جمع کرانے پہنچے تو اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے دو سیکورٹی گارڈز کو گولیاں مارکر رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔
ملزمان اتنے شاطر تھے کہ انھوں نے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرنے تک کا موقع فراہم نہیں کیا ۔ ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرارہوگئے ۔
واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی ۔
ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد ظفر حسین نے ایکسپریس کو بتایا کہ کیشن وین میں مجموعی طور پر3 تھیلوں میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی اورمسلح ملزمان رقم سے بھرا ایک تھیلا چھین کر فرار ہوئے جس میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی .
ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران کیش وین کے سیکیورٹی گارڈزکی غفلت و لاپروائی سامنے آئی ہے، نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع بینک کےعقب میں ایک کمپاؤنڈ بنا ہوا ہے اورعام طور پر جب بھی کوئی کیش وین رقم جمع کرانے آتی ہے تو وہ کمپاؤنڈ میں چلی جاتی ہے اور کمپاؤنڈ کے دروازے بند کرکے رقم منتقل کی جاتی ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا اورایس او پی کی دوسری خلاف ورزی کیش وین بینک کے سامنے کھڑی کرنا تھی۔
وین میں سوار سیکیورٹی گارڈز کوڈیلیوری سے پہلے وین سے اتر کر پوزیشن سنبھالنا چاہئے تھا، لیکن سیکیورٹی گارڈزکیش وین میں ہی بیٹھے رہے اور ڈیلیوری کرنے والے سیکیورٹی گارڈز وین سے اترے اور سیکیورٹی گارڈ رقم سے بھرا تھیلا بینک میں لے جانے لگا تو اس ہی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آئے اور کیش وین کے ساتھ رقم سے بھرے تھیلے کے ساتھ کھڑے ہوئے دوسرے سیکیورٹی گارڈ پر گولیاں برسادیں جس کے باعث گارڈ زخمی ہو کرگر پڑاجبکہ مسلح ملزمان نے بینک جانے والے گارڈ پر بھی گولیاں چلائیں اور آناًفاناً فرار ہو گئے ۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس کے مطابق شام چھ بجکر اٹھاون منٹ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو عین اس وقت کیش وین کے سامنے رکے جب ایک گارڈ رقم کا تھیلہ لے بینک جارہا تھا جبکہ دوسرا گارڈ رقم کا ایک اور تھیلہ لے کر وین کے ساتھ کھڑا تھا۔
ایک ڈاکو نے آؤ دیکھا نہ تاؤ۔۔ موٹر سائیکل سے اترتے ہی پہلے کیش وین کے ساتھ کھڑے گارڈ کو گولی ماری اور پھر دوسرے گارڈ کو نشانہ بنایا۔ آناً فاناً ڈکیتی کی اس واردات میں فائرنگ کرنے والا ڈاکو رقم کا ایک تھیلہ لے کر موٹر سائیکل پر بیٹھا اور دونوں باآسانی فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی تبسم کے مطابق پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمان ایک کروڑ 80لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوئے لیکن ایس او ایس سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کنفرم نہیں کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے مزید جانچ کا عمل جاری ہے ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بفرزون میں بھی ملزمان کیش وین لوٹ کر فرارہوگئے تھے۔ ملزمان نے دن دیہاڑے دو سکیورٹی گارڈکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا تھا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تاحال انویسٹی گیشن پولیس ان ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کرسکی۔