سیاسی تنازع حل کرنے کے لئے برازیلی سیاستدان باکسربن گئے

سابق کونسلرنے واٹرپارک کے معاملے پرشہرکے میئرکوباکسنگ کا چیلنج دیا تھا

برازیل میں سیاستدانوں کی باکسنگ کو سیکڑوں افراد نے دیکھا:فوٹو:انٹرنیٹ

سیاسی معاملہ مذاکرات سے حل ہوتے توآپ نے دیکھا ہوگا لیکن برازیل کے 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کوقائم رکھنے یا ختم کرنے کا تنازع حل کرنے کے لئے بوربا کے میئراوران کے حریف سابق کونسلرباکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔


مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہونے والی فائٹ کو 100ڈالر کا ٹکٹ خرید کرسیکڑوں افراد نے دیکھا۔

باکسنگ کے مقابلے میں 39سال کے میئر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان کوہرا دیا۔ سابق کونسلرنے مئیرکوواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔
Load Next Story