ہتک عزت معاملہ اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا میشا شفیع

لوگ فنکاروں کو کوٸی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں، میشا شفیع

ایسے معاملات سے کیرٸیر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے، میشا شفیع فوٹوفائل

SOUTHAMPTON:
اداکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس سے ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔

ضلع کچہری میں گلوکارواداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ گلوکارہ میشا شفیع ضلع کچہری پیش ہوگئیں اور حاضری مکمل کروائی۔


یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس؛ میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی، میشا شفیع

ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ اداکارہ میشا شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کیس سے کیریئر متاثر ہوا۔ ایسے معاملات سے کیریئر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

میشا شفیع نے کہا کہ لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتے ہیں۔ ہم بھی عام لوگ ہیں ہماری بھی ایک پرسنل لائف ہوتی ہے۔ ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمت اور سپورٹ چاہیئے ہوتی ہے عدالت نے کیس کی سماعت 11.30 تک ملتوی کردی۔
Load Next Story