کراچی میں لڑکی کے قتل کا ملزم گرفتار حسد میں قتل کرنے کا اعتراف

مقتولہ صباءکی شہرت سے جلن ہوتی تھی اس وجہ سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ملزم

مقتولہ صباءکی شہرت سے جلن ہوتی تھی اس وجہ سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ملزم

DAKAR, SENEGAL:
نیوکراچی میں چار روز قبل چھری کے پے در پے وار کر کے جوان لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

14 دسمبر کو بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی میں اقصیٰ مسجد کے قریب گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلنے والی نوجوان لڑکی 27 سالہ صباء دختر محمداسلم کو اس کے پڑوسی غضنفر نے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر چھری کے پے در پے وارکرکے قتل کردیا تھا اورملزم غضنفر خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس نے سرکاری مدعیت میں مفرور ملزم غضنفرکے خلاف قتل کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی ۔ گزشتہ روز بلال کالونی پولیس نے نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم غضنفرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر لڑکی قتل

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول صباء نے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی ہوئی تھی اور وہ لوگوں کے کام کیا کرتی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے صباءکا ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا ،لوگ اسکی تعریفیں کرتے تھے ۔ مقتولہ صباءکی شہرت سے جلن ہوتی تھی اس وجہ سے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

واقعے کے روز مقتولہ گھر سے سٹی کورٹ جانے کے لیے نکلی تو گھر سے چند قدم کے فاصلے پر چھری سے حملہ کردیا اورموقع سے فرار ہو گیا تھا ۔
Load Next Story