اسلام آباد پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک 3 اہلکار ز خمی

بلال ثابت گینگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان فائرنگ کا 3 مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا


ویب ڈیسک December 18, 2021
بلال ثابت گینگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان فائرنگ کا 3 مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فوٹو : فائل

JAKARTA: راولپنڈی روات کے علاقے میں قائم نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اسلام آباد پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگے۔

پولیس کے مطابق بلال ثابت گینگ اور اسلام آباد پولیس کے درمیان فائرنگ کا 3 مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو فرار ہوتے روات میں قائم نجی ہاوسنگ سوسائٹی گھر میں داخل ہوئے اور پولیس پر دوبارہ فائرنگ شروع کردی۔

جوابی فائرنگ میں ڈاکو ارشد اور واجد ہلاک ہوئے جب کہ اسلام آباد پولیس کے 3 کمانڈو زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتار کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں