غیر معیاری داخلہ پالیسی اردو یونیورسٹی کی مختص نشستوں پر داخلے نہ ہو سکے

انتظامیہ نے داخلے قبل ازوقت کیے،امیدواروں کی عدم دلچسپی، سائنس کے شعبوں میں کم نمبر لینے والے بھی پاس کردیے گئے


Staff Reporter February 11, 2014
جامعہ اردوکا تعلیمی معیارگرنے کاامکان،سیکڑوں نشستوں پر داخلے نہیں ہوسکے،کئی شعبوں میں 3 یا 4 طلبا نے داخلے لیے ہیں ۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی نے غیر معیاری داخلہ پالیسی تشکیل دیتے ہوئے داخلہ ٹیسٹ میں30 نمبرلینے والے امیدواروں کوبھی کامیاب قراردیکر داخلے دیدیے ہیں، سائنسی شعبوں کے لیے محض30 نمبرلینے والے طلبا کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ فارمیسی میں داخلوں کے لیے صرف40 نمبر لینے والے طلبا بھی پاس کردیے گئے ہیں ۔

جس سے جامعہ اردو کا تعلیمی معیارگرنے کا امکان ہے، اردویونیورسٹی کی انتظامیہ نے ابتدا میں این ٹی ایس کے داخلہ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس ختم کردیے تھے یونیورسٹی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر کے اختلاف کے باوجود انتظامیہ نے داخلے قبل از وقت شروع کردیے، قبل ازوقت شروع کیے گئے داخلوں میں امیدواروں نے دلچسپی نہیں لی اور امیدواروں کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج بھی خراب آئے جس پر یونیورسٹی نے سائنسی شعبوں کے لیے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 30 اور فارمیسی کے لیے 40 کرتے ہوئے اسی بنیاد پر طلبا کو داخلے دینے کا فیصلہ کرلیا لیکن اس کے باوجود طلبا نے جامعہ اردو میں داخلے کیلیے دلچسپی ظاہر نہیں کی، داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں مسلسل توسیع کے باوجود اب تک مختص نشستیں بھی پر نہیں ہوسکی ہیں، ذرائع کے مطابق ناقص داخلہ پالیسی پر بی ایس پروگرام ابلاغ عامہ میں60 میں سے26 داخلے، سیاسیات میں29،اردومیں3،اسلامیات میں 4 سماجی بہبودمیں 6،سندھی میں 3،انگریزی میں30 عربی میں ایک، تاریخ اسلام میں 2، تاریخ عام میں ایک، نفسیات میں 17داخلے ہوئے ہیں ایم اے میں ابلاغ عامہ میں25، سیاسیات میں12، اردومیں3،اسلامیات میں7،سماجی بہبود میں 5،سندھی میں 8،انگریزی میں 30،عربی میں 12،تاریخ اسلام میں2، تاریخ عام میں3 اور نفسیات میں 10داخلے ہوئے ہیں۔



ایل ایل بی میں 100میں سے 33، ایل ایل ایم میں50 میں سے13،حال ہی میں بنائے گئے کلیہ تعلیمات کے بی ایس پروگرام میں60 میں سے 32 اور ایم اے میں60 میں سے28 جبکہ خصوصی تعلیم میں بی ایس میں5 اور ایم اے میں کوئی داخلہ نہیں ہوا ، ٹیچرزایجوکیشن میں بی ایڈ میں چند داخلے ہوئے ہیں کامرس بی ایس میں100میں سے 60،ایم کام میں 100میں سے48، بی ایس معاشیات میں60 میں سے 18اور ایم اے میں60 میں23 داخلے ہوئے،عبدالحق کیمپس میں کاروباری نظمیات میں60 میں سے41 داخلے ہوئے سائنس کے شعبہ جات میں کمپیوٹرسائنس بی ایس میں 120نشستوں پر63 جبکہ ایم سی ایس میں60 میں سے5، بی ایس جیالوجی میں40 میں سے 18اورایم ایس سی میں25 میں سے ایک ، بی ایس جغرافیہ میں60 میں سے40 اورایم ایس سی میں 25 میں سے4 ، بی ایس بوٹنی میں60 میں سے 9 اور ایم ایس سی میں50 میں سے 3، بی ایس کیمسٹری میں100میں سے30، بی ایس شماریات میں100میں سے 35، بی ایس ریاضی میں60 میں سے 35 اور ایم ایس سی میں50 میں سے 4، بی ایس مائیکروبیالوجی میں70میں سے 40 اورایم ایس سی میں30 میں سے11، بی ایس فزکس میں 80 میں سے55 ، بی ایس زولوجی میں60 میں سے 52 اورایم ایس سی میں40سے7، بی ایس انوائرمینٹل میں25 میں سے 20 اورایم ایس سی میں 25 میں سے4 داخلے ہوئے کلیہ فارمیسی میں صبح کے پروگرام میں100میں 72 اور بی بی اے گلشن کیمپس میں 120میں سے 55 داخلے ہوئے ہیں جبکہ داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد مزیدکچھ داخلوں کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں