ماڑی پور نیو ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پتھارے ختم
ٹرک اسٹینڈ 90فیصد اصلی حالت میں بحال،آپریشن بلال منظر کی سربراہی میں ہوا
نیوٹرک اسٹینڈ ماڑی پور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور سیکڑوںدکانیں ، پتھارے ، ٹرکوں کے ڈھانچے اور دیگر سامان کو کرینوں اور بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا ۔
جبکہ ٹرک اسٹینڈ 90فیصد اصلی حالت میں بحال کردیا گیا آپریشن بلال منظر کی سربراہی میں ہوا، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کی یونین کے دیرینہ مطالبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماڑی پور ٹر ک اسٹینڈ کو اصلی حالت میں بحال کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی جس میں ماڑی پور ٹرک اسٹینڈسے ہر قسم کی غیرقانونی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا تاکہ اس ٹرک اسٹینڈ کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جاسکے۔