پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 9 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک December 18, 2021
دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی، آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے بھی خاتون سمیت 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد ہوئے ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں