جاوید میانداد کے بعد عاقب جاوید کی بھی ڈراپ ان پچز کی مخالفت

ڈراپ ان پچز کی وجہ سے کوالٹی کا فرق نہیں پڑے گا، عاقب جاوید

ڈراپ ان پچز کی وجہ سے کوالٹی کا فرق نہیں پڑے گا، عاقب جاوید - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سابق کپتان جاوید میاںداد کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے بھی ڈراپ ان پچز کی مخالفت کردی۔


رائل پام لاہور میں لاہور قلندرز اور اسپانسر کے درمیان معاہدے کی تقریب کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ ڈراپ ان پچز کی وجہ سے کوالٹی کا فرق نہیں پڑے گا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں گراؤنڈز کو مختلف کھیلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس لیے وہاں پر ڈراپ ان پچز سے کام لیا جاتا ہے تاہم پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہمارے پاس کرکٹ کے الگ الگ اسٹیڈیمز ہیں، بورڈ سربراہ رمیز راجہ کا یہ آئیڈیا ہے لیکن دو عدد ڈراپ ان پچز کے لیے جتنی رقم خرچ کی جارہی ہے اس سے ہر اسٹیڈیم میں چار چار ایسی معیاری پچز بنائی جاسکتی ہیں جن پر پریکٹس کرکے ہمارے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story