بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا

بی جے پی رہنما ریسلر کے مقابلے میں شامل کرنے کے اصرار پر آپے سے باہر ہوئے

بی جے پی رہنما ریسلر کے مقابلے میں شامل کرنے کے اصرار پر آپے سے باہر ہوئے - فوٹو:اسکرین گریپ

بھارت میں ایک تقریب کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ نے نوجوان ریسلر کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تقریب جاری تھی جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ و صدر بھارتی ریسلنگ فیڈریشن برج بھوشن شرن سنگھ کو بطور مہمانِ خصوصی بلایا گیا تھا۔

تقریب کے دوران زیادہ وزن ہونے کے سبب ریسلنگ مقابلے سے باہر ہو جانے والے ریسلر نے اسٹیج پر جا کر برج بھوشن شرن سنگھ سے درخواست کی کہ مجھے مقابلے میں شامل کیا جائے۔




بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو نوجوان ریسلر کا اسٹیج پر آکر اصرار کرنا ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اسے تھپڑ دے مارا۔ اسٹیج پر موجود دیگر مہمانوں نے نوجوان کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نوجوان ریسلر کو تھپڑ مارنے کی شدید مذمت کی گئی۔ صارفین نے بی جے پی رہنما کے تھپڑ مارنے کے عمل کو 'طاقت کا غرور' قرار دیا۔
Load Next Story