بغیرامیگریشن ازبک لڑکیاں پاکستان لانے والاملزم گرفتار

خصوصی ٹیم لے کراسلام آباد روانہ،لڑکیوں اورگھناؤنے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی امکان۔


Adil Jawad February 11, 2014
خصوصی ٹیم لے کراسلام آباد روانہ،لڑکیوں اورگھناؤنے کاروبار سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی امکان۔ فوٹو:فائل

ازبک لڑکیوں کی بغیر ویزااور امیگریشن پاکستان آمد کے مرکزی ملزم محمد آصف ریاض کو ایف آئی اے نے کراچی سے حراست میں لے لیا۔

خصوصی ٹیم ملزم کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ گمشدہ لڑکیوں کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایات کے بعد ایف آئی اے نے ازبک لڑکیوں کی پاکستان آمد کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ نہ صرف وسیع کردیا ہے بلکہ اس معاملے میں ایف آئی اے حکام اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کرتے ہوئے تیزی رفتاری سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کراچی نے ہادی ٹریولز کے ریکارڈ سے یہ سراغ لگالیا تھا کہ دونوں ازبک خواتین کی ٹکٹوں کے لیے ادائیگی کرنے والا عصمت فروش گروہ سے وابستہ ایک بدنام زمانہ شخص محمد آصف ریاض ہے۔



جس کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد آصف ریاض کو کراچی کے ایک مصروف کاروباری علاقے سے پیر کی صبح گرفتار کرلیا گیا جس کے فوراً بعد ایف آئی اے اسلام آباد کی ٹیم کراچی پہنچ گئی اور ملزم کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔ ملزم نے دونوں نوجوان لڑکیوں سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے ہیں اور امکان ہے کہ اس کی نشاندہی پر جلد ازبک لڑکیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس کاروبار سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ تفتیشی ٹیم اس سلسلے کی مستقبل میں روک تھام کے لیے بھی اقدام تجویز کرے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں