ویزے کیلیے فراڈ کا انکشاف برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان معطل

برطانوی فرم انگلش ٹیسٹنگ سروس کےفراڈسےبی بی سی کےپروگرام پینورامانے پردہ اٹھادیا،شواہد حیران کن ہیں،برطانوی وزیر داخلہ


Net News February 11, 2014
پینورامانے جعلی طالب علموں کے طورپرچندافرادکوایجنٹوں کے پاس بھیجا،انھوں نے فلم بندی کی،کامیابی کے فی کس 500 پاؤنڈلیے جاتے تھے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برطانوی وزارت داخلہ نے ایک بڑی برطانوی فرم کی جانب سے لیے جانے والے انگریزی زبان کے امتحانات کو معطل کردیا ہے۔

اس فرم کی جانب سے کیے جانے والے فراڈپر سے بی بی سی کے پروگرام پینوراماکی ایک خصوصی تحقیقاتی رپورٹ میں پردہ اٹھایاگیا۔ پروگرام کے لیے بی بی سی نے حکومت کی جانب سے منظورشدہ ایک انگریزی زبان کے امتحانی مرکز میں خفیہ فلم بندی کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورے کاپورا کمراامیدواروں سے بھراہوا ہے جن کے لیے امتحان دینے کافراڈ کیاجا رہاہے۔ برطانوی فرم 'انگلش ٹیسٹنگ سروس' یاای ٹی ایس زبانوں کے امتحان لینے والی دنیاکی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ برطانوی وزیرداخلہ ٹیریسامے نے کہاہے کہ بی بی سی کی جانب سے پیش کردہ شواہدحیران کن ہیں۔ بی بی سی کا پروگرام پینوراماگذشتہ ایک برس سے خفیہ طورپر ایجنٹوں کے ایک ایسے گروہ کی فلم بندی کررہا تھاجو فراڈکے ذریعے طالب علموں کے ویزاکی توسیع میں مدد کررہے تھے۔



ہرسال یورپی یونین سے باہرکے ملکوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طالب علم برطانوی ویزے میںتوسیع کی درخواست دیتے ہیں۔ پینوراماپروگرام نے یورپی یونین سے تعلق نہ رکھنے والے کچھ طالب علموں کوجو برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم تھے، خفیہ طورپر ان ایجنٹوں کے پاس بھیجا۔ انھوں نے جعلی طالب علموں کا روپ دھارااور ظاہرکیا کہ انھیں انگریزی نہیں آتی اوروہ برطانیہ میں غیرقانونی طورپر رہناچاہتے ہیں۔ بی بی سی کوبتایا گیاکہ اگرآپ کو بالکل انگریزی نہیں آتی تب بھی اسٹوڈنٹ وے کنسلٹنسی آپ کو یہ امتحان پاس کرادیتی ہے۔ معاملے کی تحقیق کرنے والوںکا کہناتھا کہ امتحان میں 100فیصد کامیابی حاصل کرنے کی قیمت500پاؤنڈہے جوامتحان کی اصل فیس سے 3گنا زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں