صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری

فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک December 19, 2021
فلم گزشتہ برس عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی فوٹوانٹرنیٹ

PESHAWAR: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' میں اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور شریک پروڈیوسر حسن ضیا ہیں۔

مزاح اور رومینس سے بھرپور فلم میں اداکار زاہد احمد پولیس انسپیکٹر سکندر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ فلم میں صبا قمر کی مدد کرتا ہے ۔ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کامیڈی، رومینس اور ایکشن سب کچھ موجود ہے جو شائقین کو پسندآئے گا۔

یہ فلم گزشتہ برس عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ تاہم اب فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
[ytembed videoid="VGCwxxCzcUo"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔