ٹیسٹ میں 100 بار ناٹ آؤٹ اینڈرسن نے منفرد ریکارڈ بنا دیا

634 ٹیسٹ وکٹیں لے کر وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر بھی ہیں۔


Sports Desk December 19, 2021
634 ٹیسٹ وکٹیں لے کر وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر بھی ہیں۔ فوٹو: فائل

انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں 100 بار ناٹ آؤٹ رہ کر منفرد ریکارڈ بنا دیا۔

انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا سے جاری ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کردیا،634 ٹیسٹ وکٹیں لے کر وہ انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر تو ہیں تاہم میچ کے تیسرے دن ناقابل شکست رہ کر نیا اعزاز پالیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

جیمز اینڈرسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر کورٹنی والش 61 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں، متیاہ مرلی دھرن 56، سابق انگلش پیسر باب ولس 55 مرتبہ ناقابل شکست رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں