بھارتی بھی پاکستانی کرکٹرز کے گن گانے لگے

بابر، رضوان اور شاہین آفریدی نے ایشون کو صلاحیتوں کا گرویدہ بنا دیا۔


Sports Desk December 19, 2021
بابر، رضوان اور شاہین آفریدی نے ایشون کو صلاحیتوں کا گرویدہ بنا دیا۔ فوٹو : فائل

BELGRADE: بھارتی بھی پاکستانی کرکٹرز کے گن گانے لگے جب کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایشون کو بھی صلاحیتوں کا گرویدہ بنا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے کھیل میں کافی نکھار آیا ہے، خاص طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں گرین شرٹس نے کئی سنگ میل عبور کیے، نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں نے غیروں کو بھی تعریف پر مجبور کردیا، ان میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون بھی شامل ہیں۔

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب کے دوران موجودہ پسندیدہ پاکستانی کرکٹرزپر بھی بات کی، انھوں نے خاص طور پر کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کو سراہا، ساتھ پاکستان کی جانب سے مہیا کیے جانے والے ٹیلنٹ کی بھی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

ایشون نے کہاکہ میں ہمیشہ سے ہی محمد رضوان کو فالو کررہا اور ان کے بارے میں بہت کچھ کہہ بھی چکا ہوں، کوالٹی پلیئرکئی شاندار اننگز کھیل چکے ہیں،اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ ایک غیرمعمولی بیٹربابر اعظم ہیں جوآسٹریلیا میں بھی سنچری اسکور کرچکے، شاہین شاہ آفریدی بھی بہت زیادہ باصلاحیت ہیں، میں ان کے ٹیلنٹ کا بھی گرویدہ ہوں، پاکستان نے ہمیشہ ہی بہت شاندار کرکٹرز روشناس کرائے اور اب بھی انتہائی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر، رضوان اور شاہین نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، پہلی بار بلو شرٹس کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ہاتھوں مات ہوئی۔ اس مقابلے میں شاہین نے حریف ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنایا جبکہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے152 رنز کا ہدف ٹیم کو عبور کرا دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں