ایف آئی اے بھرتی کے پیپرز میں جعلی امیدوار پکڑا گیا
منیب طارق نامی شخص پیشہ کے لخاظ سے ایک وکیل ہے پیسے لے کر اصل امیدوار کی جگہ پیپر دینے آیا تھا، ایف آئی اے
لاہور:
دوسرے امیدوار کی جگہ پیسے لے کر پیپرز دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں ایف آئی اے کی بھرتی کے پیپرز میں ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے بھرتی سینٹر میں اے ایس آئی، کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کے پیپر تھے، جہاں ملزم ندیم نامی شخص کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔
حکام ایف آئی اے کے مطابق منیب طارق نامی شخص جو پیشے کے لحاظ سے وکیل ہے دوسرے امیدوار ندیم کی جگہ پیپر دینے آیا تھا، ملزم نے اصل امیدوار سے پیسے بھی لئے تھے، تاہم ایف آئی اے کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔