جو افسرتفتیش نہیں کرسکتاحکومت اسے فارغ کردےسپریم کورٹ

پنجاب پولیس اپنا کام نہیں کررہی، جو پولیس افسر تفتیش نہیں کرسکتا حکومت اسے فارغ یا تبدیل کر دے۔عدالت


Numainda Express February 11, 2014
پنجاب پولیس اپنا کام نہیں کررہی، جو پولیس افسر تفتیش نہیں کرسکتا حکومت اسے فارغ یا تبدیل کر دے۔عدالت، فوٹو: فائل

GILGIT: سپریم کورٹ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کے بارے میں پنجاب پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مستردکر دی ہے۔

عدالت نے کہاکہ پنجاب پولیس اپنا کام نہیں کررہی، جو پولیس افسر تفتیش نہیں کرسکتا حکومت اسے فارغ یا تبدیل کر دے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور سعید،کرنل ریٹائرڈ جہانگیر، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم، سابق سیکریٹری داخلہ سیدکمال شاہ اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ کے بیانات حلفی جمع کرادیے ہیں، باقی 5 افرادکے بیانات ابھی موصول نہیں ہوئے۔ عدالت نے بیانات حلفی جمع نہ کرانے کا سخت نوٹس لیا اورسیکریٹری دفاع کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شفقات اورمیجر جنرل ریٹائرڈ اطہر عباس سمیت 5 اعلیٰ افسران کے بیانات حلفی حاصل کرکے اپنے دستخط سے جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں