ایکنک کل 270 ارب کے16 منصوبوں کی منظوری کاجائزہ لے گی

اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کی سی ڈی ڈبلیوپی کے سفارش کردہ 16 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے


Irshad Ansari February 11, 2014
اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کی سی ڈی ڈبلیوپی کے سفارش کردہ 16 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی(ایکنک) کااجلاس کل(بدھ کو) صبح ہوگا۔

اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کی سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیوپی) کے سفارش کردہ 16 ترقیاتی منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے جن کی منظوری دینے کاجائزہ لیاجائیگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ واٹرسیکٹر امپروومنٹ پروجیکٹ فیزون، جامشورو کول فائرڈپاور پروجیکٹ، ناردرن سپورٹ پروگرام سندھ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاورڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کے علاوہ داسوڈیم، کرم تنگی ڈیم اور گومل زام ڈیم سمیت دیگرترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں