شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا 6 اہلکار زخمی

فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خڑقمر روڈ سے گزر رہا تھا ،ذرائع

فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خڑقمر روڈ سے گزر رہا تھا ،ذرائع. فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے ۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خڑقمر روڈ سے گزر رہا تھا کہ ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی تباہ جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل سے فرار ہونیوالے قیدیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔
Load Next Story