کراچی میں سردی کم ہونے کی پیش گوئی
اتوار کو بھی پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، پیر کی سہ پہر سے بلوچستان کی ہواؤں کے اثرات زائل ہونے کے امکانات
شہر قائد میں اتوار کو دوسرے روز بھی پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، پیر کی سہ پہر سے شہر پر بلوچستان کی شمالی ہواؤں کے اثرات زائل ہونے کے امکانات ہیں۔
اتوار کو دوسرے روز بھی شہر کا کم سے کم پارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جس کے سبب صبح کے وقت موسم خشک اور سرد رہا۔ دن کے وقت دھوپ نکلی تاہم شمال مشرقی خنک ہوائیں چلتی رہیں جس کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق پیرکو موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم منگل کو کم سے کم پارہ اضافے سے 14 سے 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر میں شمال مشرقی ہواؤں کے بجائے سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔