5 جی نیٹ ورک سے بچانے والی اشیاء خطرناک ریڈیائی لہروں کی حامل

ڈچ اتھارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی مصنوعات ہرگز نہ پہنیں

فائیو جی نیٹ ورکس سے تحفظ فراہم کرنے والا گلے کا ہار [فائل-فوٹو]

ISLAMABAD:
5G نیٹ ورکس سے تحفظ فراہم کرنے کی دعویدار اشیاء مثلاً گلے کے ہار یا بریسلٹ وغیرہ انتہائی ریڈیائی لہروں کی حامل قرار دی گئی ہیں۔

بی بی سی کے مطابق ڈچ اتھارٹی برائے جوہری ہتھیاروں اور تابکاری سے تحفظ (اے این وی ایس) نے ایسی 10 مصنوعات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے جو انسانوں کیلئے نقصان دہ خطرناک تابکاری شعاعوں کی حامل ہیں۔


اتھارٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی مصنوعات ہرگز نہ پہنیں جنہیں طویل مدت تک استعمال کیا جائے تو صحت کے اعتبار سے اس کے نقصانات شدید ہوں۔ مصنوعات میں انرجی آرمر، گلے میں پہنے جانے والے مخصوص ہار اور بریسلٹ شامل ہیں۔

تاہم یہ خیال رہے کہ 5 جی نیٹ ورکس کے نقصانات سے متعلق ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 5 جی نیٹ ورک بے ضرر ہے اور بنیادی طور پر موجودہ 3 جی اور 4 جی نیٹ ورکس سے مختلف نہیں ہے۔
Load Next Story