بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

نوجوان کو سری نگر کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک December 19, 2021
بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن میں نوجوان کو شہید کیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع سری نگر کے علاقے ہروان کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کو ہراساں کیا اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا جب کہ بزرگوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا بعد ازاں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاش قریبی علاقے سے ملی۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا جسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مقابلے میں مارا۔

تاہم عینی شاہدین نے حقائق بیان کرتے ہوئے اس دعوے کی قلعی کھول دی۔ لواحقین نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جن میں سے 6 کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |