وہ سپرہٹ فلمیں جن میں شاہ رخ خان نے کام کرنا پسند نہ کیا

شاہ رخ کی مسترد کردہ فلموں سے دوسرے اداکاروں نے خوب نام کمایا اور بالی وڈ کی معروف شخصیات بن گئے

شاہ رخ کی مسترد کردہ فلموں سے دوسرے اداکاروں نے خوب نام کمایا اور بالی وڈ کی معروف شخصیات بن گئے - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے'، 'ڈر' اور 'بازی گر' جیسی فلموں نے اداکار شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا 'بادشاہ' بنانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم اداکار نے اپنے کیریئر میں کچھ ایسی فلموں کو مسترد بھی کیا جو بعد میں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

شاہ رخ خان کو آفر کی گئی فلموں میں دوسرے فنکاروں نے اداکاری کر کے خوب نام کمایا اور آج وہ بالی وڈ کی معروف شخصیات میں شامل ہیں۔ ان میں عامر خان، سنجے دت اور انیل کپور بھی ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سپر ہٹ فلم 'لگان' میں 'بوون' کا کردار ادا کرنے کے لیے شاہ رخ خان کو لائن اپ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ آج تک سامنے نہیں آسکی۔



فلم ' سلم ڈاگ ملینیئر' میں 'پریم کمار' کا کردار ادا کرنے کے لیے انیل کپور سے قبل شاہ رخ خان سے بات چیت کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے یہ وجہ بیان کی کہ فلم میں میزبان کو دھوکہ باز اور بدتمیز دکھایا گیا، اگر میں یہ رول ادا کرتا تو لوگ سمجھتے کہ میں سچ میں ایسا ہوں۔




فلم 'ایک تھا ٹائیگر' سلمان خان کی سپر ہٹ ہونے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم میں سلو میاں کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ فلم کے لیے شاہ رخ خان کو پیشکش کی گئی تھی تاہم تاریخ کے مسئلے کے باعث وہ اس کا حصہ نہ بن پائے۔



ہریتھک روشن کی فلم 'جودا اکبر' بھی ان فلموں میں سے ایک ہے جس کے لیے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا تھا۔



فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' سنجے دت کے کیریئر کی سب سے بہترین فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کے لیے بھی شاہ رخ خان کو پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا اور اس کی وجہ بھی نہیں معلوم ہوسکی۔

Load Next Story