شاہد کپور شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے زخمی 25 ٹانکے آئے

اداکار کے زخمی ہونے کے سبب فلم کی شوٹنگ کئی ہفتوں تک معطل رہی


ویب ڈیسک December 19, 2021
اداکار کے زخمی ہونے کے سبب فلم کی شوٹنگ کئی ہفتوں تک معطل رہی - فوٹو:اسکرین گریپ

RAWALPINDI: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم کی شوٹنگ کے دوران چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

شاہد کپور اسپورٹس فلم 'جرسی' کی شوٹنگ کے دوران گیند لگنے سے شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکے آئے۔ فلم سیٹ پر شوٹنگ کے دوران شاہد کپور نے پیشہ ور کرکٹر کی طرح بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں وہ خود کو زخمی کر بیٹھے۔ فلم سیٹ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ہونٹ کے اردگرد 25 ٹانکیں لگائے گئے۔ اس واقعے کے بعد کئی ہفتوں تک فلم کی شوٹنگ معطل رہی۔

شاہد کپور نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی ویڈیو مداحوں کے لیے شیئر کی۔ ویڈیو دیکھ کر اداکار کے چاہنے والوں نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مناظر میں بالی ووڈ اسٹار اپنے ہاتھوں سے خون صاف کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔




خیال رہے کہ فلم 'جرسی' گوم تینانوری کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں انعم گل نے بحیثیت پروڈیوسر اپنے فرائض سرانجام دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں