آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت

او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک December 19, 2021
آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ ملاقات کرتے ہوئے (فوٹو : آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے، او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپاا ستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈرمنیجمنٹ وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں