کرسمس پرلاک ڈاؤن برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی دھمکی

برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔


ویب ڈیسک December 20, 2021
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کولاک ڈاؤن کیخلاف شدید دباؤ کاسامنا ہے:فوٹو:فائل

لاہو ر: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈاؤن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانیہ میں اومیکرون کیسزکی تعداد50 فیصد اضافے کے ساتھ 37000تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کے امکان کومسترد نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں