بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام ایشوریا رائے سے 5 گھنٹے طویل تفتیش

ایشوریا رائے بچن نے 2 مرتبہ جواب جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی تھی۔

ایشوریا ریائے بچن محکمے میں پیشی دیتے ہوئے [فائل-فوٹو]

CANBERRA:
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کوبیرون ملک دولت چھپانے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا اور 5 گھنٹے تک تفتیش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بالی وڈ کی میگا اسٹاراورسابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کوپوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ ایشوریا رائےبچن سے بیرون ملک دولت چھپانے کے بارے میں 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد انہیں جانے دیا۔ محکمہ کے باہر میڈیا نمائندے تفصیلات جاننے کیلئے بیتاب تھے لیکن ایشوریا رائے نے خاموشی اختیار کی۔


ای ڈی آفس میں ایشوریا رائے بچن کو پاناما پیپرز میں آف شورکمپنیاں رکھنے والوں کی فہرست میں نام آنے پر طلب کیا گیا تھا۔

ایشوریا رائے کو 9 نومبر 2021 کو بھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایشوریا رائے بچن نے جواب جمع کرانے کے لئے 2 بار مہلت مانگی تھی۔

پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسر امیتابھ بچن،اجے دیوگن اور دیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
Load Next Story