بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے کامیاب امیدوار ہی جاں بحق
زکریا خان کا تعلق جے یو آئی سے تھا اور وہ بھائی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، پولیس حکام
بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے کامیاب امیدوار ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں موسیٰ زئی کے علاقے میں جیتنے والے امیدوار کی خوشی اس وقت غم میں تبدیل ہوگئی جب کہ جنرل کونسلر کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کی گئی اور جیتنے والا امیدوار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زکریا خان بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے لئے جنرل کونسلر کے امیدوار تھے، شام کو جب ان کی جیت کی غیر حتمی خبر آئی تو ان کے ووٹرز نے خوشی اظہار فائرنگ کرکے کیا، جب کہ فائرنگ کرنے والوں میں کے ان کا بھائی بھی شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست
پولیس حکام نے بتایا کہ جنرل کونسلر کی سیٹ پر جیتنے والے زکریا خان اپنے ہی بھائی کی فائرنگ کی زد میں جاں بحق ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش تحویل میں لے کر تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مقتول اپنے بھائی کی فائرنگ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔