فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش کھیلیں گے

ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پایاہے


Muhammad Yousuf Anjum December 20, 2021
ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پایاہے

فاسٹ بولر محمد حسنین بھی بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ان کا سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ طے پایاہے۔اس معاہدے میں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین کٹنگ نے بھی اہم کردار اداکیاہے۔

بین کٹنگ کا کہناہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین کے ساتھ کھیلا ہوں، وہ بہت تیز بولنگ کرتےہیں، ان کے آنے سے سڈنی تھنڈر کا بولنگ کمبی نیشن بہت مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ حسنین کوآسٹریلوی وکٹ پر بولنگ کرنےکا مزہ آئے گا،نوجوان پیسر نے سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں