لاہورمیں قدیم جین مندر کی بحالی کاکام شروع

تاریخی بابری مسجد کوشہید کرنے کے ردعمل میں مقامی لوگوں نے جین مندرکومنہدم کردیا تھا۔


آصف محمود December 20, 2021
تاریخی بابری مسجد کوشہید کرنے کے ردعمل میں مقامی لوگوں نے جین مندرکومنہدم کردیا تھا۔

JERUSALEM: سپریم کورٹ کی ہدایات پرمتروکہ وقف املاک بورڈ نے لاہورمیں دوقدیم مندروں جین مندر اور نیلا گنبد مندرکی بحالی کاکام شروع کردیاہے۔

پہلے مرحلے میں مندروں کی بنیادوں کوکنکریٹ کی مددسے مضبوط کیاجائیگاا سکے بعد مندروں کے گنبداوردیگرحصوں کی مرمت اورآرائش وتزئین کی جائیگی۔

1992 میں جب بھارت میں تاریخی بابری مسجد کوشہید کیاگیا تھا. اس کے ردعمل میں یہاں مقامی لوگوں نے جین مندرکومنہدم کردیا تھا۔ لاہور میں 30 مندروں کونقصان پہنچایا گیا تھا۔ تاہم اب 30 سال بعد سپریم کورٹ کے حکم پر جین مندرکی بحالی اورآرائش وتزئین کاکام شروع ہوگیا ہے۔ مندرکے مرکزی گنبدسمیت عمارت کاکچھ ملبہ آج بھی یہاں موجود ہے۔

جین مندرکی بحالی کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار کی خصوصی کاوش کانتیجہ ہے۔ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹررمیشن کمارونکوانی نے بتایا کہ انہوں نے رواں ماہ جین مندرکادورہ کیا تھا اورتفصیلات سے عدالت کوبھی تفصیلات سے آگاہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا پاکستان اپنے آئین پر عمل پیرا ہے جس میں تمام مذاہب کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہم دوسروں کے لیے مثالیں قائم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان وہ ملک ہے جہاں اقلیتوں کوہر قسم کی آزادی ہے۔

ایکسپریس کی تحقیقات کے مطابق لاہورمیں اب جین مذہب کاماننے والاکوئی خاندان آبادنہیں ہے، لاہورمیں ایک اہم ہندورہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ بعض لوگ جین مت کے ماننے والوں کوبھی ہندوسمجھتے ہیں جوکہ درست نہیں ہے ،جین مت اورہندودھرم میں کافی فرق ہے۔ جین مت میں مورتی کی پوجانہیں کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں