مہنگائی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی شوکت یوسفزئی

وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، صوبائی وزیر


ویب ڈیسک December 20, 2021
وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، صوبائی وزیر فوٹوفائل

NEW DELHI: خیبرپختون خوا میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کے پی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں شکست ہوئی ہے، اپوزیشن کہہ رہ تھی کہ دھاندلی کررہے ہیں اگر دھاندلی کرتے تو کیا ایسا ہوتا، حکومت ہماری ہے اور ہم نے دھاندلی نہیں کی کم از کم اس بات کو تو سراہا جائے۔



 

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم ہارے ہیں ، امید ہے تین ماہ میں مہنگائی کم ہو جائے گی، ہار جیت ہوتی رہتی ہے ہمیں سب سے زیادہ مشکلات مہنگائی کی وجہ سے رہیں، شکر ہے کہ کوئی کرپشن کا الزام ہماری حکومت پر نہیں لگا، ہم نے کسی قسم کی دھاندلی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین مہینے میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں