اسرائیل نے حملہ کیا تومنہ توڑ جواب دیں گے ایران

ایران کی فورسزجارحیت کو کچلنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں، ایرانی کمانڈر


ویب ڈیسک December 20, 2021
ایرانی فورسز جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیارہیں،ایرانی کمانڈر:فوٹو:فائل

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیا جائے گا

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈرمیجر جنرل غلام علی راشد نے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا توبھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی فورسزفوری طورپرفضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اوردیگرکارروائیوں کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی۔ایرانی فورسزکسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔ معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں تہران اپنے جوہری پروگرام کومحدود کرے گا جس کے جواب میں امریکا، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی جانب سے ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں