محمد ہریرہ ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے
محمد ہریرہ نے ناقابل شکست 311 رنز بنائے
لاہور:
محمد ہریرہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے.
دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ہریرہ نے قائد اعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں ناردرن کی جانب سے بلوچستان کے خلاف تیسرے دن چائےکے وقفہ تک ناقابل شکست 311 رنز بنائے.
پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کے بھتیجے محمد ہریرہ نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں بلوچستان کے خلاف جاری قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بناکر تاریخ رقم کی ہے.
19 سال اور 239 دن کی عمر میں، ہریرہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کی تاریخ میں 300 رنز بنانے والے دوسرے سب سے کم عمر کرکٹر اور یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر 8ویں کھلاڑی بن گئے ہیں.
ہریرہ ٹرپل سینچری بنانے والی 20ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں اور حنیف محمد، انضمام الحق، یونس خان، اور اظہر علی کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، ہریرہ کے 341 گیندوں پر 311 رنز میں 40 چوکے 4 چھکے شامل ہیں۔