موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

ویکسین حکومت پاکستان کی جاری ویکسینیشن مہم میں استعمال کی جائے گی، یونیسیف


ویب ڈیسک December 20, 2021
ویکسین حکومت پاکستان کی جاری ویکسینیشن مہم میں استعمال کی جائے گی، یونیسیف۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پینچ گئیں۔

یونیسیف کے مطابق کوویکس کے ذریعے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے، امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ کوویکس کے ذریعے موڈرنا ویکسین کی 31 لاکھ سے زائد خوراکیں پہنچائی گئیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے عطیہ کی گئی ویکسین یونیسف کی مدد سے پاکستان پہنچائی گئی ہیں، ویکسین حکومت پاکستان کی جاری ویکسینیشن مہم میں استعمال کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں