فواد چوہدری ن لیگ میں آنے کیلئے شہباز شریف سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں عطا تارڑ

عمران خان نے وزیر مشیر جو رکھے ہیں ان کو قانون کا علم ہی نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

عمران خان نے وزیر مشیر جو رکھے ہیں ان کو قانون کا علم ہی نہیں، رہنما مسلم لیگ (ن) ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری (ن) لیگ میں آنے کیلئے شہباز شریف سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

احتساب عدالت لاہور کے باہر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وزیر مشیر جو رکھے ہیں ان کو قانون کا علم ہی نہیں، عمران خان نے ایک ڈبو رکھا ہوا ہے، فواد چوہدری (ن) لیگ میں آنے کے لیے شہباز شریف سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آٹا، گیس، ادویات سمیت کن کن چیزوں پر آپ نے ڈاکے مارے ہیں، عمران نیازی پر فارن فنڈنگ کیس ہی کافی ہے اور عمران نیازی حکم امتناعی کی درخواستوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ رمضان شوگر مل کی ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس ریکارڈ پر ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ شہباز شریف کا کردار تو ایک اچھے بچے کی طرح ہے۔
Load Next Story