حکومت کا ٹیلی کام سروسزپرودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد کرنے پرغور

ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے پرغوربجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام سیکٹرپرٹیکس کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے:فوٹو:فائل

QUETTA:
حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10 سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر15 فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔


ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔

حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا اور ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبرپرکیا جاتا ہے۔
Load Next Story