دونوں ٹانگوں سے معذور شخص بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب

سلیم مسیح کے مقابلے میں جماعت اسلامی ، پی پی پی کے امیدوار تھے


ویب ڈیسک December 20, 2021
سلیم مسیح کے مقابلے میں جماعت اسلامی ، پی پی پی کے امیدوار تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

RAWALPINDI: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں وہیل چیئر پر مہم چلانے والے امیدوار سلیم بھی کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار"سلیم مسیح" نے اپنی وہیل چیئر پر بھرپور الیکشن مہم چلائی، اور جب انہوں نے اپنی بیماری، معذوری اور شدید سردی کی بھی پرواہ نہیں کی تو حسب توقع اپنے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی بھی حاصل کی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ معذوری تب تک کچھ نہیں، جب تک انسان خود ہار نہ تسلیم کرے، سلیم مسیح نے وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے وہ کر دکھایا جو اس کے مقابلے میں تندرست لوگ نہیں کر سکے، ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں جیتی جاگتی مشعل راہ ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم مسیح یوسی 30 چراغ آباد سے اقلیتی نشست پر جیتے ہیں، انہوں نے اے این پی کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی، جب کہ ان کے مقابلے میں پی پی پی کے امیدوار تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |