خضدار میں کوچ الٹ گئی دو افراد جاں بحق اور49 زخمی

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2021
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: خضدار میں کوچ الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق باغبانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کے لاشوں اور زخمیوں کو خضدار اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں