جرمنی میں تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے پر چڑھ دوڑا

ٹرک ٹکرانے سے امریکی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ 8 اہلکاروں کو اسپتال لایا گیا ہے، جرمن پولیس


ویب ڈیسک December 20, 2021
ٹرک ٹکرانے سے امریکی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں، فوٹو: فائل

جرمنی میں ایک تیز رفتار ٹرک امریکی قافلے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 امریکی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور 8 سے زائد اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے باویریا کی سپر ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے میں گھس گیا۔ ٹرک کے ٹکرانے سے امریکی فوج کی 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی قافلے سے ٹرک ٹکرانے کا واقعہ محض ایک حادثہ ہے اس میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اب حالات کنٹرول میں ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرک حادثے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا البتہ فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 8 امریکی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے۔

ادھر جرمن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیز رفتار ٹرک نے امریکی فوج کے قافلے کو پیچھے سے ٹکر ماری تاہم ترجمان نے ٹرک کی ملکیت اور ڈرائیور کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں