ایران کا جوہری پلانٹ زوردار آواز سے گونج اُٹھا

دھماکے سے ملتی جلتی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور عالمی قوتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا


ویب ڈیسک December 20, 2021
زوردار آواز فضائی دفاعی مشقوں کے باعث پیدا ہوئی، فوٹو: فائل

SARGODHA: ایران کے بندرگاہی شہر بوشھر میں واقع جوہری پلانٹ میں دھماکے سے ملتی جلتی زوردار آواز سے آس پاس کا علاقہ گونج اُٹھا جب کہ عالمی قوتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تاہم ایران نے وضاحت کی ہے یہ آواز دفاعی فضائی مشقوں کے باعث پیدا ہوئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری پلانٹ میں زوردار آواز نے عالمی قوتوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا تاہم ایران نے وضاحت دی ہے کہ یہ آواز پلانٹ کے نزدیک کی جانے والی فضائی دفاعی مشقوں کی تھی۔

ایران نے ساحلی شہر بوشھر اور جنوب میں خلیج فارس کے کچھ حصوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے کے لیے بھی یہ مشقیں کیں۔ ان مشقوں کا مقصد جوہری پلانٹ کی مامور فضائی دفاعی نظام کو چیک کرنا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل

ایران کے نور نیوز کے مطابق یہ مشقیں اس تناظر میں کی گئی ہیں کہ ملکی سیکیورٹی فورسز کو اسرائیل کی جانب سے ویانا مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے حملے کی کوشش کا خدشہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران پر حملے کی تیاری پر امریکا کو بھی اعتماد میں لیا ہے، اسرائیل

یہ مشقیں اُس وقت کی گئی ہیں جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ثابت ہوا اور اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنانے کی تیاری کا عندیہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔