بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے شادی کرلی

ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی

دونوں کی ملاقات 8 سال قبل ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی، فوٹو: انسٹاگرام

HYDERABAD/کراچی:
بھارت میں ہم جنس پرست جوڑے نے 8 سال کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر شادی کرلی جس میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 34 سالہ ابھے ڈانگے اور 31 سالہ سپریو چکروتی نے شادی کرلی۔ ہم جنس پرست جوڑے کی شادی میں اُن کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔



تقریب میں پنجاب اور بنگال کی شادی کی روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔ ہم جنس پرست جوڑے نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں بھی پہنائیں اور دونوں کا ایک شاندار ولیمہ بھی ہوا جب کہ اس سے قبل منہدی، ہلدی اور سنگیت کی تقریب بھی رکھی گئی تھی۔



ہم جنس پرست جوڑے کی پہلی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر 8 سال قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ ان کے اس مضبوط تعلق کی بنیاد پر اہل خانہ نے دونوں کے درمیان اس رشتے کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔










View this post on Instagram


A post shared by Supriyo (He/His/Him) (@chakraborty.supriyo)




Load Next Story