جاپان کا 13 سال بعد خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

ادارہ اگلے سال 4 مارچ سے درخواستوں کو لینا شروع کرے گا, ایجنسی

جاپان ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کی اندرونی تصویر [فائل-فوٹو]

کراچی:
13 برسوں میں پہلی بار جاپانی خلائی ایجنسی نے خلابازوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے دی مائنیچی کے مطابق بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن اور امریکی قیادت میں چاند کے ایکسپلوریشن پروگرام کا حصہ بننے کیلئے جاپان ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے خلابازوں کو بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


ایجنسی نے کہا کہ ادارہ اگلے سال 4 مارچ سے درخواستوں کو لینا شروع کرے گا اور بھرتی کے عمل کو فروری 2023 تک مکمل کرلے گا۔

ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیدواروں کو ابتدائی امتحان کے بعد 4 مزید طبی امتحانات سے گزرنا پڑے گا۔ ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق امیدواروں کیلئے خلا میں یا متعلقہ شعبے میں کام کرنے کا تجربہ ضروری نہیں۔
Load Next Story