کراچی لالچی باپ نے 70 ہزار روپے میں بیٹی کو فروخت کردیا

گیارہ سالہ ثناء کا نکاح معذور شخص سے کرادیا گیا،لڑکی انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی


ویب ڈیسک February 11, 2014
گیارہ سالہ ثناء کا نکاح معذور شخص سے کرادیا گیا،لڑکی انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی میں لالچی باپ نے 70 ہزار روپے میں بیٹی کو فروخت کرکے معذور شخص سے نکاح کرادیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں پیش آیا جہاں نشئی باپ نے رقم لے کر گیارہ سالہ بیٹی کا نکاح معذور شخص سے کرادیا۔ باپ کے ظلم کا شکار لڑکی دیگر رشتے داروں کے ہمراہ انصاف کے لیے پریس کلب پہنچ گئی، گیارہ سالہ ثنا نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے ظالم باپ نے دو ماہ پہلے اسلحے کے زور پر معذور شخص سے نکاح کرادیا تھا جس کے بعد اسے باپ گھر میں بند کرکے رکھتا تھا لیکن آج وہ موقع ملنے پر گھر سے بھاگ کر نانی کے پاس پہنچ گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |