90 سال کی عمر میں کاروبار شروع کرنے والی دادی اماں سے ملیے

دادی اماں کے دماغ میں کاروبار شروع کرنے کا آئیڈیا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی روینا سوری نے ڈالا


ویب ڈیسک December 21, 2021
ہربھجن کور اپنی ترکیب سے بنائی گئی مٹھائی کے ساتھ

BEIJING: بیساکھی کا سہارا لیتے ہوئے 95 سالہ ہربھجن کور دھیرے دھیرے اپنے کچن میں داخل ہوئیں لیکن کچن کے معاملات کو فوری سنبھالنے میں ان کی پھرتی کا کوئی جواب نہیں۔

اپنی ترکیب سے بنائی گئی مٹھائیوں اور دیگر میٹھی ڈشز کو بیچنے کا کاروبار دادی اماں نے اپنے پوتے کے ساتھ مل کر بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانا کے مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں موجود اپنے گھر میں شروع کیا۔ برانڈ کا نام 'ہربھجنز ، بچپن یاد آجائے' تجویز کیا۔ دیکھتے دیکھتے دادی اماں کے ہاتھوں کے ذائقے کی مانگ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بڑھ گئی۔

ہربھجن کور کے دماغ میں کاروبار شروع کرنے کا آئیڈیا ان کی سب سے چھوٹی بیٹی روینا سوری نے ڈالا۔ ہربھجن کی 90 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل روینا نے ان سے ایک دن پوچھا کہ کوئی ایسی خواہش جو ان کے دل میں باقی رہ گئی ہو جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اپنے بچوں اور ان کے بچوں کو خوش دیکھنا ہی کافی ہے لیکن وہ گھر میں بیکار بیٹھے رہنا نہیں چاہتیں۔

کور کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اس بات کو سنجیدگی سے لے گی اور ایک دن وہ مٹھائیاں اور سوئیٹ ڈش بنانے کا سامان لے آئی اور وہاں سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ میں برانڈ کا تعارف کرایا گیا اور اس طرح کور کی ترکیب سے بنی مٹھائیاں بالخصوص برفی دیکھتے دیکھتے شہرت پا گئیں۔ اور بزنس ملک سے باہر بھی جا پہنچا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |