ٹوائے لائٹ کی آخری فلم بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کا ٹریلر ریلیز

فلم رواں سال 16 نومبر کو امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


ویب ڈیسک September 11, 2012
فلم رواں سال 16 نومبر کو امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

سیریز ٹوائے لائٹ کی آخری فلم "بریکنگ ڈان پارٹ ٹو" کا ٹریلر ریلیز، فلم رواں سال 16 نومبر کو امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ٹوائے لائٹ فلم سیریز کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ویمپائرز کی دنیا کا حصہ بن جاتی ہے، اس لڑکی کا کردار کرسٹن سٹیورٹ نے ادا کیا ہے، اس سے پہلے فلم "بریکنگ ڈان پارٹ ون" باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

فلم سیریز مصنفہ سٹیفنی مائرکے ناولوں پر مشتمل ہے، ان ناولوں اور فلم سیریز کو دنیا بھر میں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے، فلمی حلقوں کو امید ہے کہ نئی فلم "بریکنگ ڈان پارٹ ٹو" بھی باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں