وزیراعظم نے فہد تشدد کیس کا نوٹس لے لیا آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب

آئی جی سندھ اپنی رپورٹس میں ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کریں، وزیر اعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک February 11, 2014
فہد عزیز کو پولیس نے اس کی بارات سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کے تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کریں جس میں وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کریں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کو سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ہفتے کی رات اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنی بارات لے کر جارہا تھا اور تشدد کے نتیجے میں جب اس کی حالت زیادہ بگڑ گئی تو اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |