دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہوسکتی جنرل باجوہ

بڑھتاانسانی بحران روکنے کیلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے،آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔


News Agencies/Numainda Express December 21, 2021
تھامس ویسٹ کا پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون بہتر بنانے کا عزم، افغان کردار ، موثرسرحدی بندوبست کی ستائش کی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہادنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا،بڑھتا انسانی بحران روکنے کیلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

امریکی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر پاک افغان سرحدی بندوبست کیلیے کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بہتر بنانے کیلیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے او آئی سی اجلاس کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔مزیدبراں تھامس ویسٹ نے ٹویٹ کیا او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ قائم ہوا، او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے، امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں