سندھ ہائی کورٹ کا پبلک ٹرانسپورٹ سے 15 روزمیں غیرمعیاری سلنڈرز نکالنےکا حکم

پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے بہت سی انسانی جانیں ضا ئع ہو چکی ہیں، سندھ ہائی کورٹ


February 11, 2014
رانا فیض الحسن کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹس میں غیر معیاری سلنڈرز کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ڈئی آئی جی ٹریفک کو پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری سلنڈرز 15 روز میں نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی ڈویژنل بنچ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف کو حکم دیا کہ 15 روز کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری سلنڈرز کا خاتمہ کیا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے بہت سی انسانی جانیں ضا ئع ہو چکی ہیں لہذا پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر معیاری سلنڈرز فوری طور پر نکالے جائیں تاکہ انسانوں کی جانیں ضائع ہونے سے بجائی جا سکیں۔

واضح رہے کہ رانا فیض الحسن کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈرز کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |