ڈیرہ اسماعیل خان میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 شدت پسند ہلاک

باچا آباد میں 3 شدت پسند سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔


ویب ڈیسک February 11, 2014
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کولاچی کے علاقے باچا آباد میں بارودی مواد سڑک کنارے نصب کرتے ہوئے دھماکہ سے 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں باچا آباد کے قریب 3 شدت پسند سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس سے تینوں شدت پسند افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے شدت پسندوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں تاکہ واقعے کی مزید تحیقات کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں