پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل

ایک ٹیرا بائٹ کمی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتارکم ہوگئی ہے،ٹیلی کام ذرائع


ویب ڈیسک December 21, 2021
انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی روز لگ سکتے ہیں،ٹیلی کام ذرائع:فوٹو:فائل

WASHINGTON: پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتارمتاثرہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیلی کام سیکٹرکے ذرائع کے مطابق پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی ہے۔ سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتارکم ہوگئی ہے۔ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتارمزید متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیلی کام سیکٹرذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کے کام میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں